• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی نمبر پلیٹ، تیز رفتار گاڑی چلانے، بجلی چوری کرنے پر مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نےشہریوں سے بھیک مانگنےجعلی نمبر پلیٹ لگانے اورتیز رفتار گاڑی چلانے بجلی چوری کرنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ شاہ عالم نے دوران چیکنگ ملزمان غلام عباس اشرف مقبول اور شوکت کوسرعام شہریوں سے بھیک مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے شاہ رکن عالم دربار سے لاپتہ ہونے والی خانیوال کی رہائشی سعدیہ بی بی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مخدوم رشید کو الطاف حسین نے اطلاع دی کہ کوٹ ربنواز کے قریب میں مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل چھین زیورات اور نقدی چھین لی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ تو پتہ چلا کہ ملزم الطاف نے معمولی سےجھگڑے پرپولیس کو ڈکیٹی کی جھوٹی اطلاع دی ہے۔
ملتان سے مزید