• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ: ڈکیتی مزاحمت پر پاکستان نژاد پولیس افسر قتل

نیویارک (نیوز ڈیسک )امریکہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے پاکستان نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگئے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی جسے وقوعہ سے 50میل دور ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
یورپ سے سے مزید