• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے نے چھری کے وار سے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کردیا، ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن تھانےکی حدود کورنگی نورانی بستی میں گھریلو جھگڑے کے دوران سگے بیٹے نے اپنی ماں 48 سالہ نسرین زوجہ لیاقت علی کو چھری کے پے در پے وار کر کے قتل اور بھائی 32 سالہ راشد کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم بیٹے شاکر کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔دریں اثناء پاپوش نگر قبرستان سے سوٹ کیس سے ہاتھ ، پاؤں کٹے تشددزدہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق فوری شناخت اوروجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی ،سائٹ سپر ہائی وے ٹیکسٹائل ملزکےقریب سے11سالہ حاکم سعیدولد سردارخاں کی لاش ملی، نیوکراچی سیکٹر6/Bمیں واقع صدیق آبادقبرستان سے مسخ شدہ لاش ملی ،پولیس کے مطابق لاش ناقابل شناخت عمر 30سے 35 برس کے درمیان ہے ،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید