• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائے گا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد(تنویرہاشمی)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےمابین مذاکرات اب اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں ‘جلد معاہدہ ہوجائے گا‘فریقین کے مابین مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئےا ور حکومت اتفاق رائے کےلیے پرامید ہے، بہت سے معاملات پر فریقین میں اتفاق رائے ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی ملاقات ہوئی اور اس موقع پر مختلف معاملات زیر بحث آئے اور قرضہ پروگرام کی معاشی پالیسی اصلاحات پر عملدرآمد پر اتفاق رائے ہوا ہےذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بدھ کو ایم ای ایف پی(میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسز) مسودہ پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر نہیں کیا ، امکان ہے کہ آج جمعرات کو ایم ای ایف پی کا حتمی مسودہ فائنل کر لیا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ شیئر کیا جائےگا ، ایم ای ایف پی مسودہ کی بنیاد پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹاف سطح کا معاہد ہ ہوگا‘آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ایم ای ایف پی مسودہ مرتب کررہےہیں جس کوآج فائنل کر کے پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا‘آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مابین مذاکرات کا آج آخری روز ہے اور امکان ہے کہ ایم ای ایف پی مسودہ پر اتفاق رائے ہوجائے گا جس کی بنیاد پر معاہدہ ہونے کی بھی توقع ہے بصورت دیگر مذاکرات میں ایک دو روز کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔ ادھرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غو ث پاشا نے کہاہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی متاثر نہ ہو‘ بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا، نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم از کم بوجھ ڈالا جائے گا‘ آئی ایم ایف کو بعض چیزیں مزید کلیئر کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید