• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیریں جناح کالونی میں گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دوسری جانب علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطاق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گھر میں پستول صاف کرنے کے دوران گولی چلی ہے جس سے یہ باپ بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید