• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی نے عمران خان پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تردید کردی

پشاور (پی پی آئی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملوں کی منصوبہ بندی کئے جانے کی تردید کردی۔

عمران خان کو دھمکیوں سے متعلق افواہوں کے حوالے سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ جنگ سے دور رہنے والی کوئی سیاسی شخصیت یا جماعت قطعاً ہمارے نشانے پر نہیں ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی کوشش کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کردیا۔ 

کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے صوبائی ترجمانوں کے ساتھ ایک اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے.

کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تقریباً 10 روز قبل بھی اسی پارٹی کے چند لوگوں نے اسی نوعیت کے بے بنیاد دعوے کئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید