• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات

لاہور( این این آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین انصاف عمران خان سے ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہورمیں ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی مدت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے خط پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے کہا کہ مقننہ کی تحلیل کی صورت میں دستور انتخاب کیلئے 90 روز کی مہلت طے کرتا ہے، 90 روز کی آئینی مدت کے دوران انتخابات کے انعقاد میں ناکامی آئین سے صریحاًانحراف کے مترادف ہے، انحراف کی صورت میں آئین بذاتِ خود واضح ہدایات دیتا ہے، ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے لازم ہے کہ دستور کی منشا کو لاگو کیا جائے۔عمران خان نے کہاکہ انتخابات میں آئینی مدت سے انحراف ریاست کی بنیاد ہلا دینے کے مترادف ہے،آئین کے تحفظ کیلئے پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے،90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے جس سے کسی بھی قسم کا انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید