بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) حکومت آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی ایم ایل اےنے آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے سینئر وائس چیئرمین شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین ایم پی سے ملاقات کی اور برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں باالخصوص کشمیری ممبران پارلیمنٹ نے ہر فورم پرتحریک کشمیر کو زندہ رکھا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آوازبلند کی شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین ایم پی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائدعرصہ سے کشمیریوں کیخلاف ظلم ہو رہا ہے کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا، یہ بھارت کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست جموںوکشمیر کے عوام کے بنیادی حق خودارردیت کے حصول کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اورعالمی رائے عامہ کو یہ باور کرایا جائے گا کہ ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق کشمیری عوام کاہے جسے اقوام متحدہ کے فورم پر پوری دنیا نے تسلیم کر رکھا ہے۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماؤں نے تحریک آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں شہیدکشمیر محمد مقبول بٹ ،افضل گُرو کی جدوجہد تاریخ کشمیر کا ایک روشن باب ہیں ، کشمیری قوم کیلئے وہ ایک راستہ متعین کرگئے جس پر چل کر ہی آزادی کی منزل قریب آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نظریات ہونے کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متحد ہیں اوورسیز کشمیریوں نے ہر فورم پر تحریک کشمیر کو زندہ رکھا ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین سے ملاقات کےموقع پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ،سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی رہنما زوبیہ خورشید راجہ نے بھی شرکت کی۔