• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اسلامی انقلاب کی 44 ویں سال کی تقریب، ریلی کا انعقاد

تہران(اے ایف پی) تہران میں ایران کے 44 ویں اسلامی انقلاب کے موقع پر لاکھوں افراد نے ریلی نکالی جبکہ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ مہینوں پر محیط مظاہروں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کے باعث ایرانی شہری اسلامی انقلاب کی تقریبات کاروں اور موٹر سائیکلوں پر ریلی نکال کر کررہے تھے مگر اس سال انہوں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا اور آزادی اسکوائر تک پر جوش انداز میں گئے۔ جلوس کے شرکاءنے اس موقع پر ایران اور برطانیہ اور دیگر عالمی حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے۔ جلوس کے شرکاء نے انقلابی رہنما آئت اللہ روح اللہ خمینی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرجوش شرکاء نے عہد تجدید وفاداری بھی کیا۔شرکاء نے مختلف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید