• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کا ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے الیکشن پارٹی ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کردیا۔

الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیرعظم نواز شریف کو اپنا قائد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا قائد صرف نواز شریف ہے، الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے برسوں کی وفاداری ہے، نئی پارٹی بنانے سے متعلق سب افواہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید