• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جیل بھرو تحریک پر بھی جلد یو ٹرن لیں گے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھروتحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے ، یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں،عمران خان غیر سیاسی دماغ ہیں ، اعلان پہلے کردیتے ہیں ، سوچتے بعد میں ہیں ۔علاوہ ازیں ایک تقریب سے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری ثقافت میں انتہاپسندی ، دھشتگردی اور بد اخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان میں ہمت ہے تو سب سے پہلے خود گرفتاری پیش کریں ،عمران خان کو سندھ میں گرفتاری دینے کی پیش کش کرتے ہیں ، لانڈھی جیل میں ان کی خوب خاطر توازہ کریں گے ، شرجیل انعام میمن نے مزید کہاکہ عمران خان اور اس کے حواری جیل بھرو نہیں ، جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں گندم ، ادویات ، تیل اور چینی اسکینڈلز سے عمران خان اور ان کے گوگوں اور گوگیوں نے اپنی جیبیں بھریں ، عمران خان نیازی نے شوکت خانم کے چندے کے پیسوں کو نہیں چھوڑا۔ادھر اتوار کوکریسنٹ آرٹ گیلری کی جانب سے فیریئر ہال ل میں منعقدہ تین روزہ آرٹ ورکشاپ سیزن ٹو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا وطن پاکستان عظیم تہذیب اور ثقافت کی دھرتی ہے ، ہمارا کلچر امن ، محبت اور بھائی چارے پر مبنی ہے ، ہماری ثقافت میں انتہاپسندی ، دھشتگردی اور بد اخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں، لیکن بدقسمتی سے کچھ نا سمجھ لوگوں نے پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے چہرے کو غلط طریقے سے پیش کرنے کے احمقانہ فعل کے مرتکب ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید