کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، کوچ معین خان اور دیگر کھلاڑیوں نے اسپانسر شپ معاہدے کے لیے فلمی انداز میں انٹری دی۔
گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر سمیت کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی سعود شکیل اور کوچ معین خان ہیلی کاپٹر میں معاہدے کی تقریب میں پہنچے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کی شراکت داری ہوئی ہے۔
مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی پورے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے باضابطہ اسپانسر رہے گی۔
اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور دونوں فریقین کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔