• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے سستا تیل کی بات کرکے آئے، 22 گریڈ افسر نے امریکا کو خوش کرنے کیلئے روس کی مذمت کی، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم روسی صدر سے سستا تیل اور گندم لینے کی بات کر کے آئے جبکہ اس وقت کے آرمی چیف نے سکیورٹی سے متعلق ایک سیمینار میں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے یوکرین جنگ پر روس کی مذمت کر دی ‘ہماری خارجہ پالیسی آزاد اور خود مختارنہیں‘ ہم کبھی کسی سپر پاور کی غلامی کرتے ہیں اور کبھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں‘ہم نے دوسروں کی خارجہ پالیسی کے مفاد میں اپنے ملک کو قربان کیا‘تھوڑے سے ڈالرزکیلئے 80ہزار لوگوں کو مروادیا گیا‘امریکا بھی خوش ہوا نہیں ،اس سے صرف چھوٹی سی ایلیٹ کا فائدہ ہو گیا ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ان کو سمجھایا کہ بھارت تو مذمت نہیں کر رہا ہے جو امریکا کا اتحادی ہے توہم کیوں کریں ‘ ہمیں سب سے بناکر رکھنی چاہئےمگر ہمارے آرمی چیف (جنرل باجوہ )یعنی ایک گریڈ 22 کے افسر نے امریکا کو خوش کرنے کے لیے سیمینار میں روس کی مذمت کردی ‘جب امریکا کو خوش کرنے کے لیے فیصلے ہوں گے تو یہی ہو گا جو ہو رہا ہے، تھوڑے سے ڈالرزاورامریکا کو خوش کرنے کے لیے ہی دہشتگردی کی جنگ میں80ہزارلوگوں کو مروایا گیا تھا۔ تھوڑے سے ڈالرز کیلئے ہم نے امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کی ۔

اہم خبریں سے مزید