• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اولمپک سولیڈیریٹی اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کی انتظامی قواعد وضوابط کی دستاویزات کی اردو ورژن میں رونمائی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔

اس موقع پر اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب مہمان خصوصی تھے، پی او اے کے صدرجنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا کہ کمیونٹی کی وسیع تر ترقی کے لیے کھیلوں میں تعلیم بہت ضروری ہے اس ضمن میں کھیلوں کو ایک مثبت سماجی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کوبہترین طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عارف حسن کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے اور مستقبل میں کھیلوں کے رہنماوں کے لیے تعلیمی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، تقریب میں معزز وائس چانسلرز، تعلیمی اداروں کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز، اور معاشرے کے دیگر طبقوں کے معززین کی شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے مجھے امید ہے کہ تعلیمی ادارے پاکستان کی اولمپک تحریک کو فروغ اور ترقی دینے کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی، مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے جنرل عارف نے تقریب میں ان کی آمد پی او اے کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

عارف حسن نے کہا کہ اولمپک سولیڈیٹری کتاب کا اردو ورژن 295 صفحات پر مشتمل ہے اور اس سے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ان نوجوانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو بطور منیجر، کوچ اور معاون عملہ کے طور پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انتظامی قواعد وضوابط کی دستاویزات کی اردو ورژن کا ایک بنیادی مقصد کھیلوں کی تنظیموں کے نظم و نسق کو معیاری بنانا، اولمپک موومنٹ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کو کس طرح کام کرنے کی ضرورت اور ان کے مقاصد سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ 

مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اپنے خطاب میں معاشرے میں مثبت سماجی تبدیلی کے لیے کھیلوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کھیلوں کے فروغ سمیت اولمپک اکیڈمی کے قیام کے اقدام میں پی او اے کو اپنے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ 

ڈاکٹر ثاقب نے مزید کہا ہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی کھیلوں کی ترقی کیلئے دیگر کوششوں اور منصوبوں کی بھی حمایت کریں گے پی او اے کھیلوں کے میدان میں قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے خصوصا تعلیمی اداروں میں اسپورٹس سے متعلق آگاہی سیمینارز کے مثبت بتائج سامنے آرہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید