• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں، روسی سفیر

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے۔روسی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔انہوں نے کہاکہ امریکا جب کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو وہ اس کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے۔عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم فیکٹرضرور تھامگر کلیدی نہیں ۔ روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید