کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینا فاروق شیخ کے سوال کیا عمران خان گرفتار ہوجائیں گے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی خواہش عمران خان کی گرفتاری ہے ،اس وقت جو ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے ، مریم نواز ، نواز شریف ، کلثوم نواز کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا جاتا رہا ہے اور اب عمران خان کی بیماری کا مذاق بنا ہوا ہے۔