• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوہ کیخلاف تحقیقات کی جائیں، عمران کا علوی کو خط، حلف کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات ارسال

اسلام آباد (این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بطور آرمی چیف کی پے در پے حلف کی خلاف ورزیوں کے الزام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اس ضمن میںچیئرمین تحریک انصاف نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا

جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئیں۔

خط میں کہاگیاہے کہ اس سوال کا جواب اہم ہے کہ جنرل باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات چیت ریکارڈ کیا کرتے تھے۔

جنرل باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے باعث ملک کے لئے خطرناک ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

یہ فیصلہ صرف اور صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کا اس ضمن میں خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین کے آرٹیکل 244اور تیسرے شیڈول میں دیے گئے حلف کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ باجوہ نے ایک صحافی کے روبرو اعتراف کیا کہ ’’ہم عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے‘‘ ۔

اہم خبریں سے مزید