• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیئے

نیویارک (نیوز ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی سے متعلق اقدام قرار دیا ہے۔اس سے قبل ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 90فیصد ملازمین کو فارغ کردیا تھا جس کے بعد اب دہلی اور ممبئی دفاتر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر بنگلورو میں واقع اپنے آفس سے آپریشنز کو جاری رکھے گا۔ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اب تک دنیا بھر میں ٹوئٹر کے متعدد ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جب کہ کئی دفاتر بھی بند کیے جاچکے ہیں۔ 
یورپ سے سے مزید