1۔ گھر ہے لوگ نہیں، دریا ہے پانی نہیں، درخت ہیں تنا نہیں، بوجھو تو ما نیں۔
2۔ ایسی کون سی چیز ہے جسے جتنا کھالو پیٹ نہیں بھرتا۔
3۔ ایسی چیز کا نام بتائیں ،جس میں سے دھواں نکلتا ہے لیکن وہ گرم نہیں ہوتی۔
4۔ بیسوں کا سر کاٹ لیا ، نہ مارا نہ خون کیا۔
5۔ وہ کون سی آواز ہے جسے سب سن سکتے ہیں لیکن آپ نہیں سن سکتے۔
بوجھو تو جانیں کے جوابات:۔1۔نقشہ 2۔قسم 3۔ برف 4۔ ناخن 5۔آپ کے اپنے خراٹے