• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس آفس پر حملہ:مارے گئے 2 دہشتگردوں کے خاندانوں کی تلاش

تصاویر بشکریہ ٹوئٹر
تصاویر بشکریہ ٹوئٹر

پولیس نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران آپریشن میں مارے گئے 2 دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد زالا نور کا تعلق کژا مداخیل تحصیل دتہ خیل شمالی وزیرستان سے تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور مجید نظامی کا تعلق بھی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس آفس حملے میں ہلاک تیسرے دہشت گرد کفایت اللّٰہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گروں کی شناخت ہو گئی ہے، دونوں دہشت گردوں کا اسٹیٹس آئی ڈی پیز کا ہے۔

KPO پر حملہ آور تمام دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ جمعے کی شب کراچی پولیس ہیڈ آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوئےتھے۔

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کے جوابی ایکشن کے دوران 1 دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ 2 چھت پر مارے گئے۔

حملے میں 2 پولیس اور 1رینجرز اہل کار شہید ہوئے جبکہ چوتھا مقتول سینیٹری ورکر تھا۔

قومی خبریں سے مزید