ویانا(اے ایف پی) ایران نے ایک مرتبہ پھر ان اطلاعات کو غلط قرار دیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی 90 فیصد سے کم کررہا ہے تاکہ ایٹم بم بنایا جاسکے۔ انٹرنیشنل اٹومک انرجی ایجنسی نے اتوار کی شب کہا تھا کہ بلوم برگ کی رپورٹ کے بعد وہ تہران سے رابطے میں ہیں اور بات چیت جاری ہے یہ ان الزامات کے بعد ہوئی کہ ایران 84 فیصد سے کم یورینیم کی افزودگی کررہا ہے۔ یہ الزامات جوہری مذاکرات کے بند ہونے کے بعد ایک سنگ میل کہے جارہے ہیں۔