• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازِ شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

2002ء میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے۔

2013ء کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ بھی رہے۔

قومی خبریں سے مزید