سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہوسکی، امریکا نے روس کی جنگ بندی قرارداد ویٹو کردی۔
قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
علاوہ ازیں سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد میں ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ، خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
خلیجی ممالک کی منظور قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے، قرارداد کی ووٹنگ میں چین اور روس غیرحاضر رہے، پاکستان نے خلیجی ممالک کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔