ایک چینی شہری کی شادی کی تقریب اس وقت اس کے لیے پریشانی اور مشکل کا سبب بن گئی جب اس کی کئی سابقہ گرل فرینڈز وہاں ایک بینر لے کر پہنچ گئیں جس پر لکھا تھا کہ ہم چن سونگ کی سابق گرل فرینڈز ہیں اور آج تہمیں برباد کرنے آئے ہیں۔
یہ واقعہ چین کے یوونان صوبہ کے ہینگڈی نامی گاؤں میں 6 فروری کو پیش آیا۔
اس غیر عمومی منظر کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی حیران رہ گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین کی تعداد لگ بھگ ایک درجن تھی، جنہوں نے شادی کی تقریب کے باہر ایک بڑا سا سرخ رنگ کا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ ہم چن سونگ کی سابق گرل فرینڈز ہیں اور چن تمہیں تباہ و برباد کرنے آئے ہیں۔
انہیں دیکھ کر پہلے تو وہاں موجود لوگ سمجھے کہ یہ کوئی مذاق کیا جارہا ہے لیکن بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ تمام خواتین چن سونگ سے ناراض اس کی پرانی گرل فرینڈز ہیں جو اب اس کی شادی پر انتقام لینے وہاں پہنچی ہیں۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی اس کے بعد سے وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے یہ خواتین چن سونگ کی شادی کی تقریب کے مقام کے دوسری جانب اسٹریٹ پر بینر لیے کھڑی ہیں۔
اس موقع پر چند مہمان وہاں جاکر ان سے احتجاج کی وجہ پوچھتے ہیں جبکہ ایک موقع پر چن اور اس کی منگیتر بھی ان کا سامنا کرتے ہیں۔