• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا، شرجیل میمن

کراچی ( آن لائن ) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نوٹنکی باز عمران نیازی کو چاہیے کہ تھیٹر کمپنی کھول لے۔توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لئے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی نام نہاد جیل بھرو تحریک کا تماشہ پشاور میں بھی لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے صرف ستتر لوگ کوٹ لکھپت جیل پہنچے ہیں، پی ٹی آئی کے دھرنوں اور لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہوگئی۔عمران خان سڑکوں اور شاہراہوں کے بجائے تھیٹر ہال میں نوٹنکی لگائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تاریخی تباہی ہوئی، لیکن نیازی جلسے جلوس اور نوٹنکی کرتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید