• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کوئلے کی کان پر مٹی کا تودہ گرگیا، 5 مزدور ہلاک، درجنوں لاپتا

بیجنگ (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) چین کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ درجنو ں لاپتا مزدوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئیں جہاں متعدد مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق ملک کے منگولیا کے علاقے الکسا لیفٹ بینر میں ایک کوئلے کان میں 180میٹر اونچی چٹان گرنے سے 50سے زائد کان کن وہاں پھنس گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دور راز سائٹ پر سیکڑوں ریسکیو اہلکاروں کو بھیجا گیا مگر بعد میں ایک اور لینڈ سلائیڈ نے دن بھر کوئلے کان میں پھنسے مزدوروں کو ریسکیو کرنے میں عارضی رکاوٹیں پیدا کردیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے تمام رکاوٹیں ہٹاکر کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جہاں 49 کان کن اب بھی لاپتا ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید