• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس داں اس ترقی یافتہ دور میں انوکھی چیزیں تیار کررہے ہیں۔ انجینئروں نے ایک کشتی تیار کی ہے جو دیکھنے میں بالکل شارک جیسی ہے جو پانی کی سطح پر اور زیرِ آب بآسانی سفر کر سکتی ہے۔ تخلیق کاروں کے مطابق جیٹ شارک کیو ماڈل نامی کشتی کا یہ نمونہ 72 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے لیکن مارکیٹ میں متعارف کروایا جانے والا ورژن 89 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکے گا۔

اس کشتی کو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیٹ شارک کمپنی کے بانی روب اِنیز نے تیار کیا ہے۔ دو سیٹوں والی یہ کشتی شارک، کلر وہیل یا ڈولفن کی صورت میں بنائی گئی تھی، لیکن روب اس کشتی میں مزید افراد کی گنجائش چاہتے تھے۔ 

کیو ماڈل 20 فِٹ لمبا ہے اور اس میں چار افراد سفر کر سکتے ہیں لیکن کمپنی اس کے سائز کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ چھ افراد کی جگہ بنائی جاسکے۔ روب اِنیز کے مطابق جیٹ شارک کا مقصد آرام دہ کشتی میں زیر آب منفرد تجربہ فراہم کرنا تھا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید