لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین اورسا بق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، یہ پاکستان میں جنگل کا قانون چاہتے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ حملے پی ڈی ایم اور مریم نواز کررہی ہیں، یہ لوگ کرپشن کی دولت پر پلے ہیں، ان لوگوں کا واحد مقصد الیکشن سے راہ فرار ہے۔ سپریم کورٹ پر حملہ کر کے یہ جنگل کا قانون نافذ کررہے ہیں، یہ وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔