• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے، الیکشن سے فرار کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان

لاہور (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابی محاذ کیلئے تیاری کرے ‘مافیا سے چھٹکارے کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے‘ حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی خوشحال نہیں آ سکتی جبکہ پی ٹی آئی رہنماءفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ملک پر اشرافیہ قابض ہےجس نے عوام کو غلام بنا رکھا ہے ‘ اگر ہم لوگ غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہے‘ عمران خان پلس ہو گا تو پاکستان پلس ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے زمان پارک میں لاہور ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر اشتیاق خان اور لاہور کے مختلف ٹائونز کے عہدیداروں نے ملاقات کی‘عمران خان نے عہدیداروں کو بلاک کوڈ سطح تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات دیں۔ اشتیاق اے خان نے کہا کہ وکلاء برادری آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، فوجی آمر کے خلاف وکلا ء کی بے مثال جدوجہد آج کے طالع آزمائوں کیلئے ایک واضح حوالہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید