اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل کر لیا ہے، کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان نے ووٹ دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن کو یہ اختیار دیا۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان نے اپنی جماعتوں کی پالیسی کے مطابق ووٹ دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن کو یہ اختیار دیا، پابندی لگانے کے لیے انتظامیہ کو نئے اختیارات دینے کے حق میں قانون سازوں نے 24 ووٹ دیئے جبکہ اس کی مخالفت میں 16 ووٹ پڑے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بائٹ ڈانس کی ملکیت والی ایپ جسے 10 کروڑ سے زیادہ امریکی شہری استعمال کرتے ہیں اور اور ساتھ ہی دیگر ایپس جنہیں سکیورٹی رسک سمجھا جاتا ہے، کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل میک کاول جنہوں نے بل کو سپانسر بھی کیا، کا کہنا تھا کہ ’ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔