• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عدالت کی مسلمان ملزم کو 21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کی سزا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں سکھ جج نے مسلمان ملزم کو21 دن تک نماز کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں واقع مالیگاؤں میں ملزم پر مار پیٹ اور جھگڑے کا الزام ثابت ہو گیا جس پر سکھ جج نے بطور سزا ملزم کو21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کو قریبی مسجد میں بطور کفارہ 2 پودے لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجسٹریٹ نے زرعی افسر کو عدالتی حکم کی تعمیل کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سکھ جج نے حکم دیا کہ ملزم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرے تو پولیس کو استعمال کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’پروبیشن فار آفینڈرز ایکٹ‘ عدالت کو مجرم کو نصیحت یا تنبیہہ کا اختیار دیتا ہے۔

سکھ جج نے کہا کہ سزا کا مقصد ہے کہ ملزم جرم کو یاد رکھے اور اسے دوبارہ نہ دہرائے۔

سکھ جج نے کہا کہ ملزم کے مطابق وہ دین دار مسلمان ہے لیکن نماز نہیں ادا کر پاتا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو اس شرط پر چھوڑنا مناسب ہوگا کہ وہ 21 دن 5 وقت کی نماز ادا کرے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نسرین میمن نے کہا کہ جج نے ملزم کی اصلاح کے نظریے سے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج کا نظریہ تھا کہ معمولی جرم پرجیل بھیجا تو وہ بڑا مجرم بن جائے گا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اپریل 2010ء میں رکشہ ڈرائیور رؤف خان نے موٹر سائیکل سوار کو مارا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید