• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور عمران سب ایکسپوز ہورہے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان، فیض حمید اور ثاقب نثار کے بیانات سے کس کا فائدہ کس کا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور عمران خان سب ایکسپو ز ہورہے ہیں، پراجیکٹ عمران خان بنانے والے جنرل باجوہ جبکہ جنرل فیض حمید معاون خصوصی تھے۔

 محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان، فیض حمید اور ثاقب نثار کے بیانات سے ملک کا نقصان ہوا ہے، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور عمران خان سب ایکسپو ز ہورہے ہیں، عمران خان کی حکومت چلانے کیلئے نئی روایتیں قائم کی گئیں،عمران خان نے سیاست کے ساتھ معیشت بھی آؤ ٹ سورس کردی تھی، اب ضروری ہوگیا ہے کہ تمام ادارے قوم سے سچ بولیں۔

اہم خبریں سے مزید