• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستیش کوشک کی موت کے بعد بیٹی ونشیکا کوشک کی پہلی پوسٹ

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک کی بیٹی ونشیکا کوشک نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ میں والد کی موت کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

ونشیکا کوشک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دونوں باپ بیٹی ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔


ونشیکا کوشک نے والد کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے صرف دل والے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

موت سے ایک دن قبل ستیش کوشک نے جاوید اختر کی جانب سے دی گئی ہولی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید