• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان کا ناقدین کو کرارا جواب

کبریٰ خان — فائل فوٹو
کبریٰ خان — فائل فوٹو

حال ہی میں مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والی پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کر کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ اعمال کا دار و مدار نیت پر ہے، یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ یہ نیت دیکھتا ہے، جب آپ کے اعمال کو لوگ غلط سمجھیں اللّٰہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے دیرینہ دوست، ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کرنے والی کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کو مرکز بنی ہوئی ہیں۔

نکاح کی تقریب کے بعد اس جوڑی نے بقیہ دیگر تقریبات کا اہتمام کراچی میں دھوم دھڑکے کے ساتھ کیا جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے چار چاند لگا دیے۔

فنکار جوڑی کی جانب سے پہلے سادگی سے نکاح اور پھر ہلا گلا، ناچ گانا، سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور نوبیاہتا جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید