• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشنا شاہ کی جونیئر آرٹسٹس پر تنقید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے جونیئر آرٹسٹس کے غیر سنجیدہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اشنا شاہ اپنی بے باک رائے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈرامہ بشر مومن سے کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اشنا شاہ نے جونیئر آرٹسٹس کے غیر سنجیدہ رویے پر کھل کر بات کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ جو اداکار ایک یا دو سین کے لیے آتے ہیں، وہ اکثر اپنے کردار پر محنت نہیں کرتے، جس کا اثر سین کی مجموعی کارکردگی پر پڑتا ہے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ اکثر جونیئر آرٹسٹس اپنی تمام تر توجہ سین پر دینے کے بجائے مرکزی کردار ادا کرنے والے اسٹارز کے ساتھ تصویریں لینے میں مشغول رہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جونیئر آرٹسٹس اپنی لائنیں یاد نہیں کرتے، جس کی وجہ سے ان کے سین کمزور نظر آتے ہیں اور اس سے پوری ٹیم کی محنت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ جونیئر آرٹسٹس اپنے مکالمے صحیح طریقے سے یاد کریں اور اداکاری میں محنت کریں تو یہ ناصرف ان کے لیے بلکہ پوری انڈسٹری کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

 اشنا شاہ نے امید ظاہر کی کہ نئے آنے والے اداکار پروفیشنلزم کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے کام کو سنجیدگی سے لیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید