• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی اکبر کی مہندی کی دلکش تصاویر نے دھوم مچا دی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مشہور پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی مہندی کی دلکش تصاویر وائرل ہو گئیں۔

اداکار احمد علی اکبر جو اپنی بے مثال اداکاری کی وجہ سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں، حال ہی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ڈیجیٹل انفلوئنسر اور وکیل ماہم بتول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک خوبصورت مہندی کی تقریب سے ہوا۔

اس نجی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی، مہندی کی تقریب کو خاص بنانے کے لیے روایتی انداز اپنایا گیا، جہاں موسیقی اور قوالی کی محفل نے اس شام کو یادگار بنا دیا۔

دلہا اور دلہن نے اپنی مہندی پر ہلکے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

احمد نے ہلکے پستہ رنگ جبکی اہلیہ نے سنہری رنگ کے خوبصورت روایتی لباس کا انتخاب کیا، جو ان کی شخصیت پر نہایت جچ رہا تھا۔

احمد علی اکبر نے شلوار قمیص اور واسکٹ پہنی جبکہ ماہم بتول نے خوبصورت کام دار لہنگا پہنا، ان کے حسین لباس، دلکش انداز اور خوش گوار مسکراہٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ احمد علی اکبر اور ماہم بتول نے اپنی شادی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید