• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت اور دودی خان دبئی میں ایکساتھ

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت دبئی میں پہلے شادی کی پیشکش اور پھر یوٹرن لینے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ پاک بھارت میچ انجوائے کرتی دکھائی دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت اور دودی خان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں ان دونوں کو پاک بھارت میچ سے لطف اندوذ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں راکھی نے انوشکا کو ویرات کے لیے قسمتی کا ستارہ قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہاردیک پانڈیا کی قسمت ان کی سابقہ اہلیہ کی طرح رُوٹھ گئی ہے۔

دوسری جانب دودی خان اسی امید میں نظر آئے کہ اب نہیں تو جب پاکستانی ٹیم پرفارم کرے گی جبکہ ایک اور ویڈیو میں انہیں تمام امیدیں ٹوٹنے پر مایوس دیکھ سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید