• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے ڈیرہ اسماعیل خان  کے سیوریج نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی ہے۔

ڈی آئی خان کے علاقے پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اس سال پاکستان کے 3 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس حوالے سے این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گھوٹکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس ملا، گھوٹکی کے علاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو لیے گئے تھے۔

پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے گلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار اور پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صحت سے مزید