دادو (جاوید ناریجو نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہون پہنچ کر حضرت لعل شہباز قلندر کے 771ویں عرس کے آخری روز مزار پر چادر چڑھاکر دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفیٰ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یادگار شیلڈ پیش کی - بعد ازاں میں انہوں نے غریب خواتین میں کپڑے اور تحائف تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار کے احاطے میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کئےوہ ان سے مکرگئے اس کی وجہ سے آئی ایم ایف غیر یقینی کی وجہ سے سخت شرائط رکھ رہی ہے۔