اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کا 444ملین لاگت کا پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل منصوبہ فنڈز کی مطلوبہ تعداد میں عدم فراہمی کے باعث مقررہ مدت میں مکمل ہوتا نظر نہیں آتا ، اس منصوبے کا دورانیہ 2022تا 2026 ہے مگر اس کی فزیکلی پراگرس تقریباً پچاس فیصد ہے اور اس منصوبے پر 178ملین روپے ہی خرچ ہو ئے ہیں اور آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے110ملین روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق اس منصوبے کے مقاصد میں فریم ورک کی تیاری اور اس پر عمل درآمد ، منصوبہ بندی کے لیے مشترکہ پالیسیوں کی تیاری شروع سے اختتام تک منصوبوں کی نگرانی کرنا، ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کے تحت ڈیجیٹل مداخلتوں کے تصور، منصوبہ بندی، عمل درآمد کی نگرانی کرنا، ڈرافٹ ڈیجیٹل پاکستان پالیسی، اے آئی پالیسی، نیشنل آئی جی اسٹریٹجی، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری شامل ہے۔