• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کمپنی کی ٹیم نے کورنگی کریک میں گڑھے میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ کیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ کے اطراف موجود پانی میں کئی مقامات سے گیس کے بلبلے نکل رہے ہیں، گیس کی ابتدائی ریڈنگز پی پی ایل لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ لگنے کے اطراف گڑھے کا سائز 150 فٹ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے ک لیے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس حوالے سے قائم کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیس کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے دو جدید ترین میٹرز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید