• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ڈیپوٹیشن پر آئے 23 ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے کا آرڈر چیلنج کردیا

اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد، ڈیپوٹیشن پر آئے 23 ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے کا آرڈر چیلنج کردیا۔متاثرہ ججز کو سنے بغیر سروس ٹربیونل کیسے آرڈر جاری کر سکتا ؟ ابوالحسنات ذوالقرنین و دیگر ججز کا اپیل میں موقف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے 23ججز کو واپس بھیجنے کے سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت، وزارت قانون اور دیگر فریقین سے 28 اپریل تک جواب طلب کر لیا جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سمیت ڈیپوٹیشن پر آئے 23 ججز کی فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران درخواست گزار وکلاءزاہد آصف اور نذیر جواد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جس کے بعد صدر مملکت نے نیا ٹربیونل تشکیل دیا،نئے ٹریبونل کی تشکیل کے بعد پرانے ٹربیونل نے فیصلہ جاری کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید