• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امید کا پیغام، 2 لڑکیوں کی زندگی بدل گئی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت سے لڑنے والی لاکھوں پاکستانی لڑکیوں کےلیے امید کا پیغام ہے، ایسی ہی دو کہانیاں دو لڑکیوں کی ہیں جن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خوداعتمادی ، امید کی چمک دی اور زندگی بدل دی ، اسلام آبادکی روبینہ انصاری کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں روز ایک ہی حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا اور وہ تھی غربت۔ اس کی والدہ بلقیس اختر بینظیر کفالت پروگرام کی مستحق تھیں، بینظیر تعلیمی وظائف کی رقم سے اس باہمت ماں نے اپنی بیٹیوں کو پڑھایا، یہ رقم معمولی ضرور تھی، لیکن ضرورت میں تھوڑا بھی زیادہ لگتا ہے۔روبینہ نے مشکل حالات کے باوجود کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، مختلف جگہوں پر نوکری کے لئے اپلائی کیا ، اور پھر ایک دن بی آئی ایس پی کی طرف سے ایک انٹرویو کال آئی ،اسے میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہی نوکری مل گئی۔

ملک بھر سے سے مزید