اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ میڈ ان پاکستان برانڈ پوری دنیا میں مشہور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ہمارا سب سے بڑا قومی تقاضا پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے جس قدر تیزی سے برآمدات کی مقدار بڑھے گی اتنی تیزی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی، حکومت برآمدکنندگان کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے جو برآمدکنندہ ملک کیلئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر کو کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائیگا، گوجرانولہ کے تاجر بہترین ہنرمندی اور مہارت کے علمبردار ہیں پاکستان کے ہر تاجر کو عالمی منڈی میں مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔