• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے نواز شریف کا کردار ادا کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے، سینیٹر عبدالقادر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایک برس سے زائد مدت تک خاموش رہنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کےقومی و بین الاقوامی سیاست میں متحرک ہو نے اور بلوچستان کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے نواز شریف کی بیلاروس آمد کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملکی سالمیت کی خاطر سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ،صدر مملکت کا ایک آئینی کردار ہے،وفاق کی مظبوطی اور نظریاتی اساس کے لئے انہیں اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا،تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے کی وجہ سے نواز شریف کو قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید