• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی کا الزام، گریڈ 20 کے ایف بی آر افسر ملازمت سے برخاست

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسر محمد اظہر انصاری کے خلاف بدعنوانی اور ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں پر محکمانہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن نمبر 0754-IR-I/2025 کے مطابق محمد اظہر انصاری جو اس وقت معطل ہیں پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی تاریخ پیدائش چھپا کر اور اس میں مبینہ طور پر جعلسازی کرکے سرکاری ملازمت کی مدت میں غیر قانونی توسیع حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس ضمن میں یکم اگست 2024 کو اُن کے خلاف سول سرونٹس (ایفیشنسی و ڈسپلن) رولز 2020کے تحت انکوائری، چارج شیٹ اور الزامات کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں۔ سعدیہ صدف گیلانی اس وقت کی ممبر ایڈمن/ ایچ آر، ایف بی آر، کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا جنہوں نے 29اکتوبر 2024کو انکوائری رپورٹ جمع کرائی جس میں تمام الزامات کو ثابت شدہ قرار دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید