لاہور(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس آباد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا‘آج بھی حل یہی ہے کہ ان سے مذاکرات کریں اور اگر کسی چیز پر مذاکرات نہیں ہو سکتےتو پھر آپ کو بندوقیں اٹھانی پڑیں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے 30 سے 40 ہزار لوگ افغانستان میں ہیں‘ان کو واپس لے جاؤ‘ان میں سے 5 سے 6 ہزار جنگجو بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ جب افغان طالبان نے کہہ دیا کہ انھیں واپس لے جاؤ تو ہمارے پاس کیا راستہ تھا؟ انہیں پکڑ کر ماردیتے یا پھر مقامی افراد کی مشاورت سے معاشرتی دھارے میں واپس لے کرآتے‘ہمارے پاس کالعدم ٹی ٹی پی کے ان لوگوں کے حوالے سےکوئی تیسری چوائس نہیں تھی۔