اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاک ای پی اے کی معطل ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے فرزانہ الطاف کیخلاف انضباطی کارروائی کی سمری منظور کی جس کے بعد وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) رضا حسن نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو فرزانہ الطاف کیخلاف الزامات کی تحقیقات کرنے کیلئے تحریری طور پر باضابطہ آگاہ کر دیا ہے، فرزانہ الطاف کیخلاف تین مختلف کمپنیوں نے مبینہ کرپشن اور غیر شفافیت کی شکایات کی تھیں۔