• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہریں بنانے میں تو شاید حکومت ہی بہہ جائے، ندیم افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ترسیلات زر چار ارب ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے اور نہریں بنانے سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا فلسطین پر اے پی سی میں عدم سنجیدگی افسوسناک ہے جبکہ عالمی وفود نے معیشت اور سیکیورٹی کے اقدامات کو سراہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہریں بنانے میں تو شاید حکومت ہی بہہ جائے نہریں صوبوں کے درمیان نفرت کا باعث بن سکتی ہے حکومت عدل قائم کرے اور نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ صوبائیت کو ہوا دی جبکہ مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین نے واضح کیا ہے کہ تمام تحفظات ایڈریس کر کے بل اسمبلی میں لایا جائے گا اور عمران خان کی منظوری کے بعد ہی پیشرفت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے بغیر ہے اور عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قوم کو متحد کر سکتے ہیں۔ میزبان حامد میر نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما عمران خان کی اجازت سے مذاکرات شروع کر چکے ہیں مگر حکومت کی طرف سے فتنہ جیسے بیانات ڈائیلاگ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ادھر سندھ میں نہروں کے خلاف عوامی احتجاج سامنے آیا ہے ۔ امریکی اور یورپی وفود کے دورے جاری ہیں جبکہ راولپنڈی سے دو دہشت گردوں کی گرفتاری سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سب سے پہلے مبارکباد دینا چاہوں گا ندیم افضل چن کوان کی پارٹی نے سیکریٹری انفارمیشن بنایا ہے۔پہلی دفعہ کسی ایک ماہ میں چار ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر آئی ہیں۔جہاں تک پانی سے متعلق بات ہے بنیادی بات یہی ہے جو ڈپٹی وزیراعظم نے کہی ہے کہ نہروں سے متعلق جو بھی بات آگے بڑھے گی وہ اتفاق رائے کے ساتھ بڑھے گی ۔جہاں تک مذاکرات کی بات ہے جتنی کوشش مسلم لیگ نون اور دوسری جماعتوں کی طرف سے کی گئی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس میں بہانہ بنایا گیا سیکورٹی بریفنگ میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی ضروری ہے یہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اسے نبھائیں۔یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا خوشگوار ماحول میں وزٹ ہوا ہے وہاں جی ایس ٹی سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ امریکن وفد سے بھی مجھے کل ملنے کا موقع ملا ہے اور انہوں نے معاشی سمت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بھی سراہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید