• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کے وفد کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے آئی ایم ایف مشن کے وفد سے پیر کو ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا ایجنڈا عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ جیسے امور پر بات چیت کرنا تھا،ملاقات کے دوران مہمان وفد نے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل کے بارے میںاپنے خدشات کا اظہار کیا،جس پر سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رئوف عطا ء نے انکے سوالات کے تفصیلی اور حقائق پر مبنی جوابات دیئے ،وفد کو چیف جسٹس کی جانب سے عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ای فائلنگ سسٹم کے نفاذ اورکیس مینجمنٹ سسٹم کی از سرِ نو تشکیل، زیر التوا مقدمات کے فوری فیصلے، سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک سہولت کے آغازجیسے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا، صدر بار نے انہیں بتایا کہ حال ہی میں متعارف کردہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی خودمختاری کو بہتر بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید